بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے صوابی کے مقدمہ میں اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی، اسلام آباد تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت منظورکرلی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی 2 ضمانتیں منظور کیں،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ضمانت منظوری کے آرڈر کئے ۔