اسلام آباد (اصغر چوہدری ) تحریک انصاف کی مرکزی راہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینٹر فلک ناز رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار ۔ پی ٹی آئی زرائع کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ سے اٹھا لیا گیا انہیں اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا پی ٹی آئی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو اسلام آباد پولیس کے مسلّح اہلکاروں نے گرفتار کیا اسلام آباد پولیس کے اہلکار ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو اب سے کچھ دیر قبل ہی رہا کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور سینٹر فلک ناز رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار








