لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں نیب اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کر لیا، نیب ٹیم زمان پارک میں موجود ہے، عمران خان کی لیگل ٹیم نیب ٹیم سے نوٹس وصول کرے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو القادرٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ بشریٰ بی بی کی نیب کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔









