بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی نفری پہنچ گئی

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی نفری پہنچ گئی ،ظہور الٰہی روڈ پر پولیس اہلکاروں کی بڑی نفری موجود ہے۔

نجی ٹی وی ز کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے، تھری ایم پی او کے تحت متعدد رہنماﺅں کو حراست میں لیا جا چکا ہے،پولیس کی بھاری نفری سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہرپہنچ گئی،جس کے باعث ظہور الٰہی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔