بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے ساتھ کھڑا تھااوراب بھی کھڑا ہوں ،عماد فاروق

لاہور(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورٹکٹ ہولڈر عماد فاروق نے کہاکہ میرے حوصلےپہلے سے زیادہ بلند ہیں ،عمران خان کے ساتھ پہلے بھی کھڑا تھااوراب بھی کھڑا ہوں ۔مجھے ائیرپورٹ کے قریب سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پررکھاگیا،اس سے قبل عماد فاروق کی ایک ویڈیوسامنے آئی جس میں اس نے کہاکہ یاسمین راشد اور محمود الرشید سمیت دیگر قیادت نے فون کرکے لبرٹی مارکیٹ بلوایا، لبرٹی مارکیٹ بلوا کر مجھ سے کہا گیاکہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانی ہے۔

پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا، یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں، فوج سمیت تمام اداروں کی عزت کرنی چاہیے، میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں، اس کی وجہ صرف یہ ہےکہ ٹکٹ اگر گالی دے کر یا ادارے کو آگ لگاکر ملتی ہے تو یہ ٹکٹ نہیں چاہیے۔