اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے بند کی گئیں سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس کے ساتھ حکومت نے فحش ویب سائٹس کو بھی ریاست میں کھلی چھٹی دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بند کی گئیں سوشل میڈیا ایپس بحال کیں تو ساتھ ہی انٹرنیٹ پر موجود وہ فحش ویب سائٹس بھی کھل گئیں جو اس سے پہلے حکومت نے بلاک کر رکھی تھیں تاہم بالغوں کا مواد رکھنے والی کچھ بڑی ویب سائٹس تاحال بلاک ہیں۔
اس بارے میں انٹرنیٹ پر میمز کی برسات ہے لیکن اس خبر کے فائل ہونے تک باضابطہ طورپر اس بارے حکومتی موقف سامنے نہیں آسکا۔









