بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توبہ کرو ان مظالم پرجو تم بیگناہوں پر کرتے رہے ،مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ سے توبہ کرو ان مظالم کی جو تم بیگناہوں پر کرتے رہے ہو۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انھیں تکلیف پہنچائی۔ یہ گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں۔ کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہو۔