پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری کے موقع پر ان کی بیٹی ایمان مزاری پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔
گزشتہ روز پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تھا، سوشل میڈیا پر شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار انہیں گاڑی میں بٹھاکر لے جاتے دیکھے جاسکتے ہیں، اسی دوران ایمان والدہ کی ہمت بڑھاتے ہوئے انہیں واضح کررہی ہیں کہ وہ انہیں باہر نکال لیں گی۔
In last 5 days she is running from one court to other for her mother @ShireenMazari1, beaten up by police but twice took back her mother for some hours, still @ImaanZHazir misery not ending. She recently lost her father to cancer, please have a heart @CMShehbaz, @MaryamNSharif pic.twitter.com/hcrfumh5Kb
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) May 17, 2023
گرفتاری کے بعد ایمان مزاری کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس دوران ان کے گھر میں موجود خواتین انہیں چپ کرواتی رہیں۔
شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں جہاں متعدد ٹوئٹس سامنے آئیں وہیں ان کی مخالفت میں بھی کئی پوسٹ سامنے آئی ہیں۔
رضا دھاریجو پی پی پی نامی سوشل میڈیا صارف نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو بویا وہ کاٹنا تو پڑے گا۔
ایمان مزاری نے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صارف سے سوال کیا کہ میری ماں نے کیا بویا ہے؟ وہ باہر بھی نہیں نکلیں، میری ماں نے کوئی جرم نہیں کیا جو انہیں ایک کے بعد دوسرے کیس میں اٹھایا جارہا ہے۔









