ردیگ(ممتازنیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک ایران سرحد دورے کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے مند-پشین مشترکہ مارکیٹ کے افتتاح کے بعد وفود کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ پاکستانی وفد میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، پاور منسٹر انجینئیر خرم دستگیر خان، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرلیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ اعلی بلوچستان عبد القدوس بازنجو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ سردار خالد حسین مگسی اور زبیدہ جلال شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان ایران دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی صدر کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات بلخصوص تجارت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو








