اسلام آباد (ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عدلیہ انے خود ہی آرمی ایکٹ کے تحت کارروائیوں کا جواز پیدا کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ آرمی ایکٹ کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہیے لیکن عدلیہ کی طرف سے ملزموں کی فوری رہائی اور مستقبل کے جرائم میں بھی ضمانتوں نے سوال پیدا کر دیا ہے کہ فوجی تنصیبات اور دفاعی علامتوں کی تباہی اور بے حرمتی کرنے والوں کا محاسبہ کیسے کیا جائے ؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عدلیہ خود ہی آرمی ایکٹ کے تحت مجرموں کے خلاف کارروائی کا جواز پیدا کر رہی ہے۔
"بے شک آرمی ایکٹ سے گریز مناسب ہے۰ سوال یہ ہے کہ عدلیہ کی طرف سے فوری رہائی اور مستقبل کے جرائم کی بھی پیشگی ضمانتوں کے بعد فوجی تنصیبات اور دفاعی علامتوں کی تباہی اور بے حرمتی
کرنے والوں کا محاسبہ کیسے کیا جائے؟ عدلیہ خود آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا ٹھوس جواز پیدا کر رہی ہے "— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) May 18, 2023









