اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے لئے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں،ثبوتوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قراردینے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ نومئی کا سانحہ منصوبہ بندی کے تحت تھا،کسی شہر میں ان کا جتھہ چند سو سے زیادہ نہیں،جتھے افغان شہری تھے،انہیں پٹرول بم سمیت دیگر تربیت دی گئی،زمان پارک میں افغان شہری عمران خان کی حفاظت پر مامورتھے، ابھی بھی کچھ لوگ زمان کے آس پاس گھروں میں موجود ہیں، پنجاب حکومت ان کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خودکواور پارٹی کو حادثے سے دوچار کردیا۔
پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت موجود،دہشت گرد جماعت قراردینے کا فیصلہ کابینہ کرے گی،راناثناللہ








