بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ؛ عمران خان نے ظل شاہ قتل کیس میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ظل شاہ قتل کیس میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے درخواست دائر کی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ تھانہ سرور پولیس نے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ، حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے گاڑی ہائیکورٹ میں لانے کیلئے رجسٹرار آفس سے اجازت مانگ لی ،عمران خان نے درخواست میں کہاہے کہ مقدمے میں پیشی کیلئے ہائیکورٹ آنا ہے ،لیکن سکیورٹی خدشات بھی ہیں ،استدعا ہے کہ گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر آنے کی اجازت دی جائے ۔