لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز زمان پارک سے گرفتار کیئے گئے آٹھ شر پسندوں نے پولیس تحقیقات میں تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے رابطوں کا اعتراف کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ تمام شر پسند لیڈر شپ سے ہدایات لے رہے تھے ، تمام ملزمان کے رہنماﺅں سے فون نمبر اٹیچ ہو گئے ہیں ۔ملزم بخت عالم شانگلہ ،ممتاز مردان کا رہنے والا ہے ، کے پی میں رہنماﺅں سے رابطے میں تھے۔،سوات کا عزیز الغنی بھی کے پی سے ہدایت لیتا رہا ۔ مصری شاہ کا اعجاز، اچھرہ کاا عبدالغوفور ، شاہدرہ کا زوہیب اعجاز چوہدری سے ہدایت لے رہے تھے ،شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا حنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے ۔ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے ۔









