بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ ؛توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دینے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت یکم جون تک ملتوی

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دینے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں حقائق کے برعکس نااہل کیا گیا ،الیکشن کمیشن کو کسی رکن کو نااہل قرار دینے کا حق حاصل نہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا،جسٹس شاہد بلال حسن نے کہاکہ حیرت ہے اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست پر فیصلہ کیوں نہیں کر رہی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل شہزادشوکت عدالت میں موجودہیں،عدالت نے شہزادشوکت کودلائل دینے سے روک دیا،عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے وکیل اپنی باری پر دلائل دیں ،لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی ۔