بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی نمر ہ کاظمی نے شوہر سے خلع کیلئے درخواست دائر کر دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اپنے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی نمرہ کاظمی نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نمرہ کاظمی نے 18 اپریل 2022کو نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی ، درخواست میں کہا گیاہے کہ پانچ ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو کہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیاہے ، نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا ہے ،میں اب نجیب شاہ رخ نہیں بلکہ والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال گھر سے بھاگنے والی دو لڑکیوں کے کیس سامنے آئے جن میں ایک نمرہ کاظمی اور دوسری بھی کراچی کی رہائشی تھی ، نمرہ کاظمی نے معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد اپنا عروسی جوڑے میں فوٹو شوٹ شیئر کیا اور بتایا کہ اس نے اپنے کزن کے ساتھ ہی پسند کی شادی کی ہے تاہم دوسری لڑکی کے بارے میں کچھ دیر بعد معلومات سامنے آئی جس کے مطابق وہ ظہیر نامی نوجوان سے نکاح کرنے کے بعد لاہور آ گئی تھیں تاہم عدالت میں کیس چلا اور بعدازاں کمر عمر ہونے پر بچی کو والدین کے پاس واپس بھیج دیا گیا ۔