اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نےاقتدار میں ملک کی بدنامی کرائی اور اقتدار سے باہر بھی ہر اعمال اور حرکت سے ملک کی بدنامی ہی کرائی ۔سعودی عرب کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر ، سائیفر کا جھوٹ گھڑ کر ملک کی بدنامی کرائی اقتدار سے نکل کر قومی اداروں، شہداء کی یادگاروں پر حملے کرکے ملک کی بدنامی کرائی9 مئی کے جرم کی مذمت کافی نہیں، اعتراف جرم کرو، زمہ داری قبول کرو مذمت سے 9 مئی کا جرم چھپ سکتا ہے اور نہ ہی مجر م ۔تسلیم کرو کہ 9 مئی کی کھلی دہشت گردی اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم ماسٹر مائنڈ تھے اور تم نے منصوبہ بندی کی تسلیم کرو کہ تم نے ہسپتال سکول مساجد ایمبولنس اور کور کمانڈر کا گھر جلانے کی منصوبہ بندی کی مذمت نہ کریں دہشت گردی کے مرکز زمان پارک میں چھپے دہشت گرد قانون کے حوالے کریں پولیس پر پڑول بم، گولیاں اور پتھر برسانے والا صرف مذمت کر کے جان نہیں چھڑا سکتا ریاست پہ حملہ کرنے والوں کو سزا دینا، دنیا میں کہیں بھی کسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہسپتال ، سکول ، مریضوں پہ حملے کر کے ایمبولنس، بے زبان جانوروں کو زندہ جلانا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ان وحشیوں کو سزا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں فاشسٹ کے ہاتھوں بہو بیٹیوں بہنوں کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی طیبہ گل کو اغوا کرکے وزیراعظم ہاؤس میں قید رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھیصحافیوں کو سچ بولنے پر قید کرنا ، گولیاں مارنا ، اغوا کرنا پسلیاں اور ناک کی ہڈیاں توڑنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھیہزارہ کے مظلوم شہدا کے لواحقین کو “جنازوں سے بلیک نہیں ہوں گا” کہنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی۔
9 مئی کے جرم کی مذمت کافی نہیں، اعتراف جرم کرو، زمہ داری قبول کرو ، مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل








