اسلام آباد(ممتازنیوز)صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری نےسرکاری اور عسکری املاک کی توڑ پھوڑکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور جناح ہاوس میں توڑ پھوڑ گھناونا فعل ہیں۔افواج پاکستان ملکی دفاع کیلئے فرنٹ لائن پر جانیں قربان کر رہی ہیں، صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ فاعی اداروں کیخلاف کسی بھی قسم کی مہم کا مطلب ملکی دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،سرحد پر آرمی کا جوان پہرہ دیتا ہے تو ہم سکون سے اپنی زندگی گزار پاتے ہیں،سیاسی معاملات کی وجہ سے دفاعی اداروں کیخلاف مہم انتہائی قابل مذمت ہے،ایسی کوئی بھی کوشش سرحد پار دشمن کو خوش کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہو سکتی،پرتشدد واقعات پر عسکری قیادت نے واضح موقف دیا ہے۔ پوری بزنس کمیونٹی اس موقف کی تائید اور مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔
شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور جناح ہاوس میں توڑ پھوڑ گھناونا فعل ہیں، احسن بختاوری








