بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے سینئر رہنما عدالت سے باہر نکلتے ایک مرتبہ پھر گرفتار

ملتان (ما نیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسین جہانیاں گردیزی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے حسین جہانیاں گردیزی کو ملتان کچہری سے گرفتار کیا، وہ جوڈیشل مجسٹریٹ نجیب اللہ کی عدالت سے باہر نکلے تو باہر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پی ٹی آئی رہنما کو حراست میں لے لیا۔

حسین جہانیاں گردیزی کا خانیوال سے تعلق ہے، وہ تھانہ مخدوم رشید میں درج مقدمے میں ضمانت کیلئے ملتان کچہری آئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کو ضمانت تو نہ ملی مگر پولیس نےدوبارہ  گرفتار کر لیا۔