لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے عہدے انجوائے کئے ان پر مشکل وقت ہے، جو آج کر رہے ہیں کل کو ان کی بھی باری آئے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میںسلمان شاہ اور جرار علی شاہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انوارالحق نے پنجاب پولیس پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے عہدے انجوائے کئے ان پر مشکل وقت ہے، جو آج کر رہے ہیں کل کو ان کی بھی باری آئے گی،عدلیہ کی تضحیک کرتے ہیں، کل یہ بھی ریلیف لینے آئیںگے۔
جسٹس انوارالحق نے کہاکہ پنجاب پولیس کو اس سے بہتر اور موقع نہیں مل سکتا،عدالت نے 22 مئی کو پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کرلیں ،عدالت نے کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی ۔









