بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی شروع

لاہور: کمشنر لاہور کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی شروع کردی۔
عمران خان کی لیگل ٹیم نے پولیس کو گھرکی تلاشی کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹیم عمران خان کے گھر کی تلاشی لے رہی ہے۔
عمران خان اپنی رہائشگاہ میں موجود ہیں جبکہ میڈیا کے نمائندے اور وکلا بھی موجود ہیں۔
کمشنر کی سربراہی میں ٹیم عمران خان سے ملاقات بھی کرے گی۔
پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گھر کی تلاش کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کیے ہیں۔ عمران خان کےگھرکاسرچ وارنٹ اے ٹی سی جج عبہرگل خان نے گزشتہ روز جاری کیا تھا۔
عمران خان کی لیگل ٹیم نے سرچ وارنٹ دیکھ کرپولیس کوگھرکی تلاشی کی اجازت دی۔
پولیس نے عمران خان کےگھر کے باہر اور اندر اہلکار تعینات کردیے ہیں۔
خیال رہے کہ دوروز قبل نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔