لندن(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ میرے بچوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بچوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جعلی اکاؤنٹس والے میرے بچے ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس چیز کا پہلے سے ڈر تھا کہ ٹویٹر کے بلیو ٹک ختم ہونے کے بعد ایسے جعلی اکاؤنٹس سامنے آئیں گے۔
جمائما نے لکھا کہ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا سوشل میڈیا پر آنے کا کوئی منصوبہ ہے۔
Thanks @elonmusk
Fake accounts pretending to be my children, created by imposters with a political agenda in Pakistan. This is exactly what I feared would happen when you took away Twitter’s verification blue ticks. FYI my children are not on social media & have no plans to be. https://t.co/60p8lTSwoU— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) May 18, 2023









