لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس بیٹھ گئی، پارٹی رہنماوں سمیت آنے جانیوالوں کو اہلکارروں کو انٹری درج کروانے کے بعد اندر جانے کی اجازت ملے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے گھر کے ارد گرد بیریئرز اور کنٹینرز ہٹا کر پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا ہے، زمان پارک سے ملحقہ کینال روڈ کو بھی کھول دیا گیا۔
عمران خان نے پولیس کو گھر کے اندرونی حصوں کی رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے، کمشنر لاہور سے مذاکرات ناکام ہوئے تو پولیس کو گھر کے اندر سرچ آپریشن سے روک دیا۔
زمان پارک میں اکا دکا پی ٹی آئی کارکنان موجود ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کے مطابق عمران خان کو 2200 مطلوب افراد کی فہرست دی گئی ہے جس میں ان کے بھانجے حسان نیازی کا نام بھی شامل ہے۔









