بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زمان پارک میں مقیم کم عمر کارکن کو ان کے شہر واپس بھجوا دیا گیا

لاہور پولیس نے زمان پارک میں مقیم کم عمر کارکن بچوں کو ان کے شہر واپس بھجوا دیا۔

کراچی اور کے پی کے سے آئے 7 کم عمر کارکن بچے کئی روز سے زمان پارک میں مقیم تھے۔

پولیس کے مطابق ان بچوں کے پاس گھروں کو واپس جانے کے لیے کرائے نہیں تھے، بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد کرائہ دے کر ان کے گھروں کو بھجوایا جا رہا ہے۔

پولیس نے کہا کہ واپس بھجوائے گئے 5 بچوں کا تعلق کراچی اور 2 کا تعلق کے پی کے سے ہے۔