کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر پنجاب عمران اسماعیل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے دوران سماعت استدعا کی کہ ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عمران اسماعیل سے تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پیر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ عمران اسماعیل کو گذشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس سے حراست میں لیا گیا تھا، انہیں لوگوں کو تشدد پر اکسانے سمیت دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ۔









