بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیراعظم کا سراج الحق کو ٹیلی فون کیا، خیریت دریافت کی

 اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیااور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے کہاکہ  الحمدللہ آپ خود کش حملے میں محفوظ رہے، انہوں نے خودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کتے ہوئے کہاکہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی ہر قسم کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نیک تمناؤں کے اظہار اور فون کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔