لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ فوادچودھری کے خلاف سیاسی بنیادوںپر بے بنیاد مقدمات کئے جانے کا خدشہ ہے،حکومت نامعلوم مقدمات بنا کر پولیس کے ذریعے ہراساں کرنا چاہتی ہے،درخواست گزار نے اپنے خلاف معلوم درج مقدمات میں ضمانت لے رکھی ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فوادچودھری کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرے۔









