بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تھانہ کھنّہ کے علاقے میں پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

اسلام آباد (صغیر چوہدری)تھانہ کھنّہ کے علاقے میں پولیس پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کی ،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے، کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل نواز زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع پر ایس پی رورل حسن جہانگیر بھی موقع پر پہنچے۔دوسری جانب زخمی کانسٹیبل نواز کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ایس پی حسن جہانگیر نے زخمی اہلکار کی حوصلہ افزائی کی اور بہادری کو سراہا۔