اسلام آباد(صغیر چوہدری ایڈیٹر رپورٹنگ ) اسلام آباد ہائیکورٹ 14 برس بعد شاہراہ دستور پر ریڈ زون میں نئی عمارت میں منتقل ہوگئی ۔آج 22 مئی سے شاہراہ دستور پر تعمیر شدہ نئی عمارت میں مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ ریڈیو پاکستان اور دفتر خارجہ کی بلڈنگ سے متصل اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت تعمیر کی گئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آغاز سال 2007 سے 2009 تک سیکٹر جی ٹین میں قائم عمارت میں ہوا۔31 جولائی 2009 سے تین جنوری 2011 تک دو سال کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ ختم کردی گئی ۔دو سالہ عرصے میں تمام کیسز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ منتقل ہو گئے تھے ۔دوسرے مرحلے میں جب دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹیفیکیشن ہوا تو 3 جنوری 2011 سے 20 مئی 2023 ہفتے کے روز تک G.10 کی پرانی عمارت میں ہی ہائیکورٹ کام کرتی رہی ۔ ہائیکورٹ کی تمام برانچز ، عدالتی ریکارڈ ، دفاتر کا سامان نئی عمارت منتقل ہو چکا ہے ہائیکورٹ کی پرانی عمارت اب فیملی کورٹس ، ماتحت عدلیہ ججز کے کورسز کے لئے استعمال ہو گئی ۔










