اسلام آباد(ممتازنیوز) رہنما تحریک انصاف ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جبری گمشدگی کے حوالے سے اسلام ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔ بیرسٹر تیمور ملک نے دوران سماعت کہا کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گزشتہ 5 روز سے لاپتہ ہیں۔اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا کہ دونوں رہنما انکی تحویل میں نہیں۔بیرسٹر تیمور ملک نےجج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے کہ دونوں رہنماؤں کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ اڈیالہ جیل میں ہی رکھا گیا ہے۔بیرسٹر تیمور ملک نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جیل انتظامیہ کو دونوں رہنماؤں کی اڈیالہ جیل سے منتقلی سے روکا جائے۔بیرسٹر تیمور ملک نے مزید کہا کہ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کو کسی دوسرے جیل سے منتقلی سے روک دیا۔
ملیکہ بخاری اور علی محمد خان اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گزشتہ 5 روز سے لاپتہ ہیں، بیرسٹر تیمور ملک کا عدالت میں بیان








