بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

”اللہ آپ کو ایسی سعادت بار بار دلائے“جج سیشن کورٹ کا اسد قیصر کے وکیل سے دلچسپ مکالمہ ، پی ٹی آئی رہنما کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توڑ پھوڑ، جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں اسد قیصر اور انور تاج کی 29 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی،جج طاہر عباس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل نے آپ سے فیس تو نہیں لی؟اسد قیصر نے کہاکہ وکیل مجھے چائے پلا رہے ہیں اور برگر بھی کھلائے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اسد قیصر اور دیگر کیخلاف توڑ پھوڑ، جلاﺅ گھیراﺅ کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور انور تاج عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کی 29مئی تک عبوری ضمانت منظورکرلی، عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جج طاہر عباس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل نے آپ سے فیس تو نہیں لی؟اسد قیصر نے کہاکہ وکیل مجھے چائے پلا رہے ہیں اور برگر بھی کھلائے۔

وکیل شیر افضل نے کہاکہ اسدقیصر کو وکیل بننا سعادت کی بات ہے ، جج طاہر عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ایسی سعادت بار بار دلائے۔