اسلام آباد(صغیر چوہدری ایڈیٹر رپورٹنگ) سانحہ 9 مئی کو مظاہرین کے حملے سےایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر میں توڑ پھوڑ سامان جلانے کی رپورٹ مرتب کرلی گئی۔دفتر میں کتنا نقصان ہوا کیا کچھ جلایا گیا رپورٹ تیار کر لی گئی ۔رپورٹ کے مطابق4 لیپ ٹاپ،2 کمپیوٹر 3 عدد پرنٹرز 4 ایل ای ڈی توڑ دی گئیں ۔3 ایئر کنڈیشنز،2 یو پی ایس،فریج،مائکرو فوٹو سٹیٹ مشین بھی نذر آتش کر دیئے گئے۔ واٹر ڈسپنسر،صوفہ بیڈ،کارپٹ آفس فرنیچر بھی تباہ کر دیا گیا۔ 8 پولیس لائٹس،6 سرچ لائٹیں، 7 اینٹی رائٹس کٹس بھی جلائے گئے ۔سامان میں شامل گیزر،9 پنکھے،دس موٹر سائکلیں،گاڑی جلائی گئی۔ مظاہرین نے ملازمین سے موبائل فون نقدی اور سرکاری اسلحہ بھی چھیناگیا۔










