لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری وجاہت حسین کے تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان ہے اور مسلم لیگ (ق)میں شمولیت متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 9 مئی کے واقعہ کے بعد تحریک انصاف سے پارٹی رہنماﺅں کی اڑان جاری ہے،ابتک کئی رہنما پارٹی سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کا بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان متوقع ہے،چودھری وجاہت نے پرویز الٰہی سے بھی راہیں جدا کرلیں ،چودھری وجاہت جلد مسلم لیگ (ق)میں شمولیت متوقع ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ق لیگ میں اختلافات پر چودھری پرویز الٰہی ، وجاہت حسین نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ۔









