بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی میں9 مئی کے واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نےتحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیرعمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب ہاتھوں گرفتاری کے 9 مئی کوپی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں کےخلاف مذمتی قراردادمنظورکرلی۔
سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، جس میںوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 9مئی کےواقعات کےخلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔
وزیردفاع خواجہ آصف نےمذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئےکہا کہ 9مئی حملوں کےمقدمات موجودہ قوانین کےمطابق چلیں گے،مقدمات آرمی ایکٹ اورانسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت چلیں گے،ایوان افواج پاکستان کےساتھ مکمل یکجہتی کرتاہے۔
قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی پیش کردہ9مئی کےواقعات کیخلاف قرارداد منظورکر لی۔