بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، چودھری شجاعت حسین

اسلام آباد: ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کے دوران مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔
مسلم لیگ کے سربراہ سے وکلاء وفد کی ملاقات ہوئی، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب چودھری شافع حسین بھی ہمراہ تھے۔
وکلاء کے وفد نے سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رانا نعیم سرور کی سربراہی میں ملاقات کی۔
وفد نے جمہوریت کیلئے چودھری شجاعت حسین کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، میں اور چودھری سرور سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ فوجی تنصیبات پرحملہ قابل افسوس اور شرمناک ہے۔