بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی گاڑی اور ذاتی سکیورٹی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی اور ذاتی سکیورٹی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت مل گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی، سکیورٹی احاطہ عدالت میں لانے کی درخواست دائرکی گئی،عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ نے درخواست دائرکی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کو درخواست دائر کی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عمران خان کو اس وقت سکیورٹی خدشات ہیں ،عمران خان کی گاڑی ذاتی سکیورٹی احاطہ عدلات میں لانے کی اجازت دی جائے ،

عدالت نے عمران خان کی گاڑی اور ذاتی سکیورٹی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دے دی۔