اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداددہشتگردی عدالت کے جج نے عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج 7 مقدمات کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،عمران خان کے جونیئر وکیل علی اعجاز عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے کہاکہ عمران خان کچھ دیر میں عدالت پیش ہو جائیں گے ،جج راجہ جواد عباس حسن نے کہاکہ آج تمام ضمانتوں پر دلائل دیئے جائیں ۔
سرکاری وکیل نے کہاکہ عمران خان کسی بھی کیس میں شامل تفتیش نہیں ہوئے ،جج اے ٹی سی نے کہاکہ عمران خان پیش ہوتے ہیں تو دیکھتے ہیں،عدالت نے عمران خان کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔









