بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یہ کیسا مذاق ہے،نیب اس وقت اختیار کا غلط استعمال کررہا ہے،سپریم کورٹ 48 ہزار کے بینک اکاﺅنٹ فریز کروانے کی درخواست پر نیب پر برہم ہو گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی 48 ہزار روپے کے بینک اکاﺅنٹ فریز کروانے کی درخواست پر سپریم کورٹ برہم ہو گئی،چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کااظہار کرتے کہاکہ یہ کیسا مذاق ہے،نیب اس وقت اختیار کا غلط استعمال کررہا ہے،نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہاہے،نیب صرف48 ہزار روپے کے پیچھے پڑا ہوا ہے ،48 کروڑ ہوتے تو بات بھی تھی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب 48 ہزار روپے کے بینک اکاﺅنٹ کو فریزکروانے سپریم کورٹ پہنچ گیا،چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ ملزم کے اکاﺅنٹس میں کتنی رقم ہے جو فریز کرنی ہے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ 48 ہزار674 روپے کے بینک اکاﺅنٹ کے فریزننگ آردر درکار ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کااظہار کرتے کہاکہ یہ کیسا مذاق ہے،نیب اس وقت اختیار کا غلط استعمال کررہا ہے،نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہاہے،نیب صرف48 ہزار روپے کے پیچھے پڑا ہوا ہے ،48 کروڑ ہوتے تو بات بھی تھی ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ نیب فیئرنہیں ہے ،نیب کو ایسی درخواست دائر نہیں کرنی چاہئے تھی،عدالت کے برہمی ظاہر کرنے پر نیب نے درخواست واپس لے لی ،سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔