لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔
چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے سیشن عدالت میں دائر درخواست میں حمزہ شہباز ، آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی مگر پولیس درخواست پر کارروائی سے گریزاں ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کواندراج مقدمہ کاحکم جاری کرے۔









