بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی بہن عظمیٰ کیخلاف 5500 کنال اراضی کیس کی تحقیقات تیز، شوہر سے بھی پوچھ گچھ ہو گی

لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمیٰ کیخلاف 5500 کنال اراضی کیس کی تحقیقات تیز کر دی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا، عظمیٰ اور ان کے شوہر سے 5500 کنال اراضی کیس میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عظمیٰ خان نے اراضی مارکیٹ سے کئی گنا کم ریٹ پر بغیر قبضہ خریدی۔

محکمہ ریونیو کے مطابق ریکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے بنانے پرپٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا، تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام درج کرائے۔