بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی دارلحکومت کے نواحی علاقہ کھنہ میں گھرکے اندر آگ لگنے سے دو بچوں سمیت تین فراد جھلس کر شدید زخمی

اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی دارلحکومت کے نواحی علاقے کھنہ میں گھر میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا گھریلو سامان بھی جل گیا جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے میں دو بچوں کی عمر چھ سے سات سال کے درمیان ہیں،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ اور واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔