اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو جاری شوکاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگنے کی درخواست مسترد کر دی اور 30 مئی تک حتمی جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، گذشتہ سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل انور مقصود نے شوکاز کا جواب جمع کرانے اور شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا تحریری جواب دینے کی ضرورت نہیں اور آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔









