بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی ، دوگھنٹے تک پوچھ گچھ؟ اب تک کی بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے دو گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا۔ سوالو و جواب کا،سلسلہ حتمی مرحلے میں داخل ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئین کرنے میں کامیاب نہیں رہے ۔نیب کی کمبائنڈ انویسٹیگیشن ٹیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے القادر ٹرسٹ سے متعلق تفصیلی انٹرویو کیا ۔ عمران خان نے نیب ٹیم کے سامنے موقف اپنایا ہے کہ 190 ملین پاونڈ سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کے پاس ہے۔عمران خان کے مطابق این سی اے برطانیہ کے ریکارڈ تک اسکی رسائی ممکن نہیں، جبکہ القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ نیب کو پہلے ہی مل چکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہیں ۔عمران خان کو واپس جانے دیا جائے گا یا انہیں نیب کے پاس ہی ٹھہرنا ہوگا اس کا فیصلہ کچھ دیر میں سامنے آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے چیئرمین نیب کو بھی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے ۔