بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی وزیراعظم تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ہندوستان کا دورہ کریں گے

لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن 21 سے 22 اپریل تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے گزستہ روز کہا کہ یہ بطور وزیر اعظم ہندوستان کا ان کا پہلا دورہ ہوگا۔دریں اثنا 2 روزہ ملاقات کے دوران برطانوی وزیر اعظم 21 اپریل کو پہلے احمد آباد اتریں گے

اور پھر دہلی روانہ ہوں گے۔برطانوی دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم تجارت، دفاع اور یوکرین کے بحران پر بات چیت کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بورس جانسن کو کورونا کے سبب 2 بار ہندوستان کا دورہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔