بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کو دھچکا، شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہاکہ میں 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں ،میں نے ہرقسم کے تشددکی ہمیشہ مذمت کی ہے ،12دن تک گرفتاری اوررہائی کے بعد میری صحت کی خرابی اورمیری بچی ایمان نے آزمائش کاسامناکرناپڑ اجس کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیاہے کہ میں سیاست چھوڑ رہی ہوں ،آج کے بعد میں تحریک انصاف یاکسی بھی سیاسی جماعت کاحصہ نہیں ہوں گی۔منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ میں اپنی فیملی کووقت دینا چاہتی ہوں ،آج سے کسی سیاسی جماعت کاحصہ نہیں ہوں ،ریاستی علامتوں کونشانہ بنانے کی سب کومذمت کرنی چاہیے ۔