پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے5 رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم نامہ معطل کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صوبائی وزیر انور زیب اور اجمل خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ 3 ایم پی او کے تحت وارنٹ جاری کئے گئے۔
عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کا موقف سننے کے بعد وارنٹ معطل کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔









