لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور سابق ایم پی اے سلیم لابر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سلیم لابر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور صوبائی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کرتاہوں ، میں پاک فوج کے ساتھ ہوں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی دو اہم وکٹیں گریں جن میں شریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان شامل ہیں ، ان کے علاوہ درجن بھر سے زائد رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔









