لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک) کورکمانڈر (جناح) ہاؤس جلاو گھیراو کیس میں خود گرفتاری دینے والی پی ٹی آئی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کو پیش کیا گیا ہے، تفتیشی افسر عدالت سے جسمانی ریمانڈ یا شناخت پریڈ کی استدعا کریں گے۔ ریمانڈ پیپر پراسیکیوشن برانچ میں پہنچا دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خدیجہ شاہ نے سی آئی اے اقبال ٹاﺅن میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی تھی، سی آئی اے نے خدیجہ شاہ کو ویمن تھانہ لٹن روڈ منتقل کر دیاتھا۔









