اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف شدید مسائل میں گھِر چکی ہے اور جوک در جوک کارکنان اور ہنما پارٹی کو خیر آباد کہہ رہے ہیں تاہم اب خبر آ رہی ہے کہ مزید سابق خواتین اراکین اسمبلی کے راستے جدا کرنے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران ، شاہینہ کریم اور مس شاہدہ کا آئندہ چند روز میں پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے ، ان کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر بھی پارٹی چھوڑنے پر غور کر رہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جمشید چیمہ نے اپنے وکیل کے ذریعے بیان دیتے ہوئے پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ سنا دیاہے جبکہ گزشتہ روز اہم رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا ۔









