بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جہانگیر ترین سیاست میں دوبارہ متحرک ، 20 سے زائد اہم شخصیات کی ملاقات،نااہلی ختم کرانے کیلئے بھی کوشاں

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک)سینئرسیاستدان جہانگیر ترین سیاست میں دوبارہ متحرک ہو گئے،20 سے زائد اہم شخصیات نے ملاقات کی، نااہلی ختم کرانے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

نجی ٹی وی  کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی فارورڈگروپ بننے کو تیارہیں، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماﺅں کی ملاقاتیں ہو ئی ہیں،جہانگیر ترین سے ایک ہفتے کے دوران 20 سے زائد اہم شخصیات کی ملاقات ہوئی ۔

جہانگیر ترین نے لاہور میں سیاسی دفتر بھی قائم کرلیا،جہانگیر ترین اپنی نااہلی ختم کرانے کیلئے بھی متحرک ہوگئے ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ نااہلی ختم ہونے کے بعد ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے ۔