بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حسین الٰہی کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے،کئی اہم رہنما اور ارکان اسمبلی ابتک پی ٹی آئی سے الگ ہو چکے ہیں، چودھری وجاہت حسین کے بعد رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے،حسین الٰہی شام 7 بجے لندن میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔

یاد رہے کہ حسین الٰہی چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے ،حسین الٰہی کے والد وجاہت حسین نے چند روز قبل تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیاتھا۔